اخراج مقدمہ درخواست پر تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب

اخراج مقدمہ درخواست پر تفتیشی  افسر ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے اوورسیز پاکستانی کی بہن، بہنوئی اور بھانجے کی اخراج مقدمہ درخواست پر تفتیشی افسر کو آج ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔ تحریری حکم جاری۔۔۔

 ، کاشف اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ستمبر 2025 کو شہزاد اور زوہا ذوالفقار کی باہمی رضا مندی سے شادی ہوئی، درخواست گزار نکاح میں گواہان ہیں، ناچاقی پرزوہا نے فیملی عدالت سے خلع لے لیا، خلع کیس میں جہیز، نکاح نامے میں ٹمپرنگ کا الزام نہیں لگایا گیا، بعدمیں جھوٹے الزامات لگا کر تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج اوراثرو رسوخ کے ذریعے کیس تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا، دھوکہ یا فراڈ نہیں کیا ، عدالت ناجائزمقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں