سمگلنگ ،ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے ۔۔۔۔
ملزم لیاقت ،نعیم اور امان اللہ کو لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ لیاقت نے شہری کو نیوزی لینڈ ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 39 لاکھ ہتھیائے ۔نعیم نے شہری کو کینیڈا ملازمت ویزہ کا جھانسہ دیکر 25 لاکھ بٹورے جبکہ ملزم امان اللہ شہری سے سعودی عرب ملازمت ویزہ کے نام پر 3 لاکھ روپے ہڑپ کر گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔