سیوریج نالہ پرحفاظتی سلیبس نہ ہونے سے سانحہ کاخدشہ
متعدد بار محکموں کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا: شہری
تلونڈی(نامہ نگار)سیورج نالہ خستہ حالی کا شکار، حفاظتی سلیبس نہ ہونے سے بڑے سانحہ کا خدشہ۔تلونڈی اور بھیڑسوہڈیاں میں واقع سیورج نالہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے ، جبکہ حفاظتی سلیبس (ڈھکن) نہ ہونے کے باعث یہ نالہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ مقامی شہریوں کے مطابق کھلا نالہ خصوصاً رات کے اوقات میں پیدل چلنے والوں، بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا گیا، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت مرمت اور حفاظتی انتظامات نہ کیے گئے تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔