سیف سٹی سسٹم سے 45موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا پکڑا گیا

سیف سٹی سسٹم سے 45موٹر  سائیکلیں چوری کرنیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی بہاولپور کے جدید سرویلنس سسٹم کی مدد سے 45 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا عادی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

ملزم شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا اور بہاولپور کی نیو سبزی منڈی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرگرم رہا۔ سیف سٹی بہاولپور ٹیم نے جدید کیمروں کے ذریعے ملزم کی نقل و حرکت کو مسلسل مانیٹر کیا اور ٹھوس شواہد اکٹھے کیے ۔ ملزم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو مختلف مقامات پر ٹریس کیا گیا جسکے بعد فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹی کاکہناہے کہ شہری مشکوک سرگرمی پر 15پر کال کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں