سکول ٹیچر ز انٹر نز کو 3ماہ بعد بھی تنخواہیں نہ مل سکیں
اساتذہ کے اخراجات،سفری امور متاثر،وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم سے نوٹس کامطالبہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب بھر میں تعینات سکول ٹیچر ز انٹر نز (STIS )کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ اساتذہ کے گھریلو اخراجات، سفری امور اور دیگر بنیادی ضروریات متاثر، اساتذہ مایوس ہونے لگے ۔ ذرائع کے مطابق ایس ٹی آئیز محدود وسائل کے باوجود سرکاری سکولوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاہم مالی واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔اساتذہ نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کریں۔