خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ عملدرآمد رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ بارے عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر سماعت 15 روز تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کرلی اور سہولیات فراہمی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 5ہزار خصوصی افراد کی رجسٹریشن کرلی، خصوصی افراد کی سہولیات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔