بیوہ کے پلاٹ کی رقم ادائیگی کا معاملہ چند گھنٹے میں حل

بیوہ کے پلاٹ کی رقم ادائیگی کا معاملہ چند گھنٹے میں حل

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر انسپکٹر نے فوری کارروائی کرکے بیوہ کے پلاٹ کی رقم ادائیگی کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل کر دیا۔

 مقدس بی بی نے دو سال قبل اپنا پلاٹ سلیم کو فروخت کیا جو ٹال مٹول کررہا تھا اور بعد ازاں ادائیگی سے انکار کر دیا۔ انسپکٹر اعجاز نے فریقین کو تھانے طلب کیا، دونوں کا موقف سن کرمعاملہ نمٹادیا۔رقم ملنے پر بیوہ نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اور دعائیں دیں۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں