50 لاکھ کی بجلی چوری پکڑی گئی،دوافراد گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) کوٹ عبدالمالک سب ڈویژن کے علاقے منڈیالی پنڈی داس میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، 50 لاکھ کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
ایس ای نادرن سرکل ایم مزمل اور ایکسین کوٹ عبدالمالک نعیم قاسم کی سربراہی میں دوران کارروائی انکشاف ہوا کہ صارفین نجی ٹرانسفارمر زمین پر رکھ کر 11 ہزار وولٹ کی تاروں سے بجلی چوری کر رہے تھے ۔ لیسکو ٹیم کو دیکھ کر3 بجلی چور فرار ہو گئے جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے میں FIR درج کروا دی گئی ۔