موٹاپے کے جدید علاج پر عالمی معیار کی سرجری کانفرنس

 موٹاپے کے جدید علاج پر عالمی معیار کی سرجری کانفرنس

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان اوبسیٹی اینڈ میٹروبولک سرجری سوسائٹی (POMSS) کے زیر اہتمام سالانہ بیریاٹک سرجری کانفرنس نجی ہوٹل میں ہوئی۔

کانفرنس کی قیادت عالمی شہرت یافتہ باریٹرک سرجن پروفیسر ڈاکٹر معاذ اُلحسن (چیئرمین پومس POMSS) نے کی۔ ملک بھر سے نامور سرجنز، ماہرینِ صحت، ریسرچرز اور طبی اداروں ،پروفیسر غلام صدیق (کانگریس پریزیڈنٹ) ڈاکٹر طاہر یونس (کانگریس سیکرٹری)، پروفیسر فاروق افضل (چیئرمین سائنسی کمیٹی)، پروفیسر منظر علی، پروفیسر شہزاد عالم اور ڈاکٹر مشتاق اورکزئی سمیت چین، تائیوان، امریکہ، مصر، لبنان اور دیگر ممالک کے سرجنز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد موٹاپے کے بڑھتے رجحان، اسکے طبی نقصانات اور جدید علاج کے طریقوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ موٹاپے کی روک تھام، جدید بیریاٹک سرجری تکنیک، مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور عالمی معیار کی طبی تحقیق پر تفصیلی سیشنز ہوئے ۔عملی تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ موٹاپا ایک سنگین طبی مسئلہ بن چکا ہے ، جس کے نتیجے میں شوگر، دل کے امراض اور دیگر خطرناک بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں