ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب،ڈونرزودیگرکی شرک

 ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب،ڈونرزودیگرکی شرک

ابتک 40 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا چکے :ڈاکٹر امجد ثاقب

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہورکینٹ میں ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد، اخوت کے ڈونرزنے شرکت کی۔ اخوت کے بانی وچیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا اخوت ملک بھر میں بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے۔ ابتک40لاکھ سے زائد خاندانوں کوقرضے فراہم کیے جا چکے ہیں ،اخوت کالج قصور اوراخوت ویمن کالج چکوال میں سینکڑوں مستحق طلبہ کو مفت ، تعلیمی و رہائشی سہولیات دی جا رہی ہیں ۔شرکا نے اخوت کے کام کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں