پنجاب یونیورسٹی :کمرشلائزیشن پالیسی 2026 پر عملدرآمد
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی نے ریسرچ، انوویشن اینڈکمرشلائزیشن پالیسی 2026پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
جو عملی تحقیق کو مضبوط بنانے ، جدت کو فروغ دینے اورعلم کو سماجی و معاشی اثرات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ پالیسی کے تحت فیکلٹی اسپن آف کمپنیوں کے قیام کی بھی اجازت ہوگی۔