سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کا دورہ
لاہور( سٹاف رپورٹر )نامور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے جاری فلاحی منصوبوں اور عوامی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے سی ای او احتشام اللہ قریشی کی جانب سے ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے دس سے زائد جاری فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، جن میں صحت، تعلیم، کمیونٹی سروسز، اسٹیٹ آف دی آرٹ آس لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر، بیوہ ماؤں اور یتیم بچوں کے لیے اپنا گھر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت مختلف اہم منصوبے شامل ہیں۔