کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر باقی 5کروڑ واجبات کیلئے ریلوے کاایل ڈی اے کو مراسلہ

کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر  باقی 5کروڑ واجبات کیلئے  ریلوے کاایل ڈی اے کو مراسلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر اور ٹرین پٹری کی عارضی ڈائیورشن کے لیے محکمہ ریلوے نے مجموعی طور پر گیارہ کروڑ ستاون لاکھ انہتر ہزار روپے کے فنڈز طلب کیے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے اس رقم کا ساٹھ فیصد سے زائد حصہ محکمہ ریلوے کو منتقل کر دیا۔

تاہم چار کروڑ اکیانوے لاکھ تئیس ہزار روپے کے واجبات ابھی ادا ہونا باقی ہیں۔بقایا رقم کے اجرا کے لیے محکمہ ریلوے نے ایل ڈی اے کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے فوری ادائیگی کی استدعا کی ہے تاکہ تکنیکی اور آپریشنل امور میں تاخیر نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں