1400 کلو ایکسپائر فروزن گوشت تلف،کئی من اشیا ضبط

1400 کلو ایکسپائر فروزن گوشت تلف،کئی من اشیا ضبط

فوڈ اتھارٹی کاہنہ اور سندر روڈ پر آپریشن ،ملاوٹ کرنے پربیسن کا یونٹ بند

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاہنہ نو اور سندر روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 5ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 1400کلو ایکسپائر فروزن گوشت تلف جبکہ900 کلو دال چنا، 80کلو بیسن، 100کلو مکئی، چکی، وزن کانٹا ضبط کرلیا۔ بیسن میں مکئی کے آٹے کی ملاوٹ کرنے پر یونٹ بند اورکولڈ سٹور سے ایکسپائر فروزن گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، سٹور کی گئی ایکسپائر پروڈکٹس پر لازم لیبل عدم موجود پائے گئے ، صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل، ضروری ریکارڈ موجود نہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں