موبائل چھیننے والا ملزم اور دوپیشہ ور چوردھرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے موبائل چھیننے والا ملزم اور دوپیشہ ور چوروں کو قابوکرلیا۔شاد باغ پولیس نے راہ چلتی خاتون سے۔۔۔
جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے خاتون سے موبائل چھیننے والے ملزم سیف کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے موبائل برآمد کر لیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے سولر بیٹریاں چوری کر کے فرار کی وارداتوں میں ملوث ملزم افضل اور فضل عباس کو گرفتار کر کے لاکھوں کی چوری شدہ 4 سولر بیٹریاں، کٹر اور 30 بور پستول و گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔