ادھار نہ دینے پر بوریوالا کے دکاندار کیخلاف لاہور میں مقدمہ

  ادھار نہ دینے پر بوریوالا کے  دکاندار کیخلاف لاہور میں مقدمہ

لاہور (کرائم رپورٹر)ادھار نہ دینے پر بوریوالا کے دکاندار کیخلاف تھانہ ہنجروال لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

گاؤں 281 ای بی میں واقع دکان کے مالک غلام مصطفی پر مقدمہ درج کیا گیا جسکے مطابق مدعی فرحان نے اپنی مدعیت میں لاہور میں دکاندار کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ متاثرہ دکاندار کا الزام ہے کہ ہنجروال پولیس نے مبینہ رشوت لیکر مقدمہ درج کیا اور فریقین کو سنے بغیر کارروائی کی۔دکاندار نے بتایا کہ وہ لاہور گیا ہی نہیں، پھر مقدمہ کیسے درج ہوا۔ پولیس اسے بوریوالا سے گرفتار کرکے لاہور لے آئی ، متاثرہ دکاندار نے آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں