لٹن روڈ : فوڈ چین شاپ پرڈکیتی، ملزم گرفتار، 12لاکھ برآمد

لٹن روڈ : فوڈ چین شاپ پرڈکیتی، ملزم گرفتار، 12لاکھ برآمد

ملزم ساہیوال ، نارووال ودیگراضلاع کے رہائشی ،سرغنہ چار سال جیل کاٹ چکا

لاہور (کرائم رپورٹر )لٹن روڈ پر فوڈ چین شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس کے آپریشنز ونگ نے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔واردات کی سی سی ٹی وی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈکیتی کرنے والے ملزم اپنے اپنے آبائی علاقوں میں روپوش ہو گئے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کا تعلق ساہیوال ، نارووال سمیت دیگر اضلاع سے ہے ۔ملزموں سے مختلف وارداتوں سے لوٹی گئی12 لاکھ کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ملزموں کا سرغنہ چار سال ساہیوال جیل میں سزا کاٹ کر واپس آیا تھا ۔جیل سے رہائی کے بعد ملزم نے اپنا نیا گینگ تیار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں