ایل ڈی اے عملے کاحاضری میں غیر سنجیدہ رویہ برقرار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے بیشتر افسروں و ملازمین کابروقت حاضری پر غیر سنجیدہ رویہ برقرار۔۔
ایڈیشنل ڈی جیز، سینئر ڈائریکٹرز اور دیگر افسروں نے بھی دفاتر کا بروقت رخ نہ کیا۔ شعبہ چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کے افسر اکثر گیارہ بجے دفاتر پہنچتے اور دوپہر بجے واپس چلے جاتے ہیں۔ ٹاؤن پلاننگ کے ڈائریکٹرز اور ہاؤسنگ ونگ کے ڈائریکٹرز بھی بروقت حاضری نہیں دے رہے ۔بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم پھر غیر فعال ہو چکا ہے جس سے انتظامی شفافیت اور محکمانہ نظم و ضبط متاثر ہو رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ صورتحال شہر کے اہم منصوبوں کی بروقت نگرانی اور افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔