ماڈل ٹاؤن ،صدر ڈویژن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ ،ہدایات جاری

ماڈل ٹاؤن ،صدر ڈویژن پولیس کی  کارکردگی کا جائزہ ،ہدایات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت کرائم کنٹرول اور سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس میں ماڈل ٹاؤن اور۔۔

 صدر ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں مساجد، امام بارگاہوں اور بازاروں میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ سحرو افطار کے اوقات میں رش والے مقامات پر اضافی نفری تعینات اور مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے ،ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن سمیت گداگروں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ مساجد اور بازاروں کے اطراف ٹریفک روانی اور پارکنگ کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں