سروسز ہسپتال میں نئے میڈیکل آئی سی یو کا باقاعدہ افتتاح

سروسز ہسپتال میں نئے میڈیکل آئی سی یو کا باقاعدہ افتتاح

ایمرجنسی مریض مستفید ہونگے ، سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات جاری:سیف الملوک

لاہور (ہیلتھ رپورٹر،اپنے کامرس رپورٹر سے) صدر مسلم لیگ (ن)لاہور و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور منسٹر فیصل ایوب کھوکھر نے سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ ایم ایس نے سہولیات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیف الملوک کھوکھر نے ایمرجنسی کیلئے نئے میڈیکل آئی سی یو کا باقاعدہ افتتاح کیاجس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ دورے کے دوران انہوں نے گائنی یونٹ میں لفٹ کی فراہمی کیلئے معاونت کرنیوالے ڈونر ایس ایم فراز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسے قابلِ تحسین فلاحی اقدام قرار دیا۔اس موقع پر سیف الملوک کھوکھر نے کہا حکومت نے شعبہ صحت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں جدید سہولیات فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام ادارے عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں