مختلف علاقوں میں کارروائیاں 102املاک سربمہر

مختلف علاقوں میں کارروائیاں  102املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،102املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کافیصل ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن، گلشن راوی، سمن آباد، لاہور ایونیو اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن ۔

 غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر فیصل ٹاؤن اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 21املاک سربمہر ہوئیں۔۔غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلشن راوی اور سمن آباد میں 11املاک، لاہور ایونیو میں 55املاک سیل کی گئیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ پر15املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، اکیڈمی، کلینک،فارمیسی، گراسری سٹور،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، پراپرٹی آفس بیوٹی سیلون، آٹوورکشاپ،کالج،الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں