اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر
سبزیاں ، پھل سرکار ی نرخنامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت کئے گئے
لاہور (آئی این پی)صوبائی دارالحکومت کی اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی عروج پر رہا۔سرکاری نرخنامے ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا کی مقررہ قیمت 20روپے مقر ر کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹوں میں دکانداروں نے 30سے 40روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،ادرک تھائی لینڈ 285کی بجائے 350سے 370،بینگن 80کی بجائے 90سے 100،بند گوبھی50کی بجائے 70سے 80،بھنڈی205کی بجائے 260سے 260،پیاز50روپے کی بجائے 70سے 80 ،پالک فارمی20کی بجائے 40 ،پھول گوبھی30کی بجائے 50سے 60روپے ،ٹماٹر70کی بجائے 90سے 100،ٹینڈیاں فارمی 45کی بجائے 70، ساگ40،سبز مرچ 130 کی بجائے 170سے 180روپے ،شملہ مرچ 150 کی بجائے 180سے 200،شلجم 25 کی بجائے 40،کریلا 160کی بجائے 180سے 200، کھیرا فارمی45کی بجائے 60،گھیا کدو120کی بجائے 150سے 160،گاجر دیسی 30 کی بجائے 50 ، گاجر چائنہ 90کی بجائے 140سے 150،لہسن دیسی 210کی بجائے 290سے 300،لہسن چائنہ 530کی بجائے 580سے 600،لیموں چائنہ 65 کی بجائے 130سے 140،مٹر 40کی بجائے 50،میتھی60کی بجائے 80، مولی 20کی بجائے 40،مونگرے 85کی بجائے 120روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔پھلوں میں امرود اول 145کی بجائے 170سے 180،انار قندھاری 630 کی بجائے ہزار روپے ،انگور سفید موٹا440کی بجائے 600،،پپیتا340کی بجائے 380سے 400،خربوزہ سپیشل240کی بجائے 380سے 400،خربوزہ درجہ اول 180کی بجائے 280سے 300روپے ،سیب ایرانی 400کی بجائے 460سے 480،سیب کالا کولو پہاڑی 420کی بجائے 500سے 540،کنو سپیشل درجن 335 کی بجائے 450سے 500،کیلا درجن درجہ اول 240 کی بجائے 350سے 360،کھجور عراقی 440 کی بجائے 580سے 600،کھجور ایرانی 495کی بجائے 550سے 560جبکہ مسمی درجن درجہ اول 180کی بجائے 250سے 260تک فروخت کی گئی۔