صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع

صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع

24 گھنٹے میں 1705 افراد سے پوچھ گچھ ،6 جرائم پیشہ گرفتار،اسلحہ ضبط

لاہور(کرائم رپورٹر)موجودہ مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 63 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران 1705 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 6 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبے بھر میں 609 کومبنگ آپریشنز بھی عمل میں لائے گئے کومبنگ آپریشنز کے دوران 20 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ اور پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 129 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ملزموں سے 2 رائفلز، 15 پسٹلز، ایک بندوق اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے تدارک کے لیے ڈور ناکنگ کا عمل بھی مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں