لیسکو ہیڈ کوارٹر میں 246ویں پنشن تقریب کا انعقاد
2026میں ریٹائر 29افسروں اور ملازمین کو پی پی او بکس پیش کی گئیں
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ہیڈ کوارٹر میں 246ویں پنشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فروری 2026 کے دوران ریٹائر ہونے والے 29 افسروں و ملازمین کو پی پی او بکس پیش کی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسے دیانت دار اور محنتی ملازمین ہی لیسکو کی اصل طاقت ہیں۔ آپ کی طویل خدمات نے اس ادارے کو استحکام اور اعتماد بخشا ہے ۔ آج ہم نا صرف آپکی پیشہ ورانہ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ آپکی وفاداری اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ آپکی زندگی کا آئندہ سفر خوشیوں، صحت اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔اس موقع پر ڈی جی ایڈمن ہما چیمہ، منیجرکارپوریٹ اکاؤنٹ ایم جاوید ، ڈپٹی منیجر ایڈمن اسماء امین اور ترجمان لیسکو رابعہ قادر بھی موجود تھے ۔ تقریب کے شرکا نے ریٹائرڈ ملازمین کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کہا۔