ناجائز منافع خوری کرنیوالے تاجر کا سخت محاسبہ کیا جارہا:ممتاز محمود
وزیراعلیٰ کے گرانفروشی کی روک کے ٹاسک کو عملی جامہ پہنایا جائے گا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ممتاز محمود مون خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو رمضان المبارک میں گراں فروشی کی مکمل روک تھام کا ٹاسک دیا ہے جسے ہر حال میں عملی جامہ پہنایا جائے گا جو تاجر و دکاندار ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری کی خاطر گراں فروشی کا مرتب پایا گیا اس کا کڑا محاسبہ یقینی بنایا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھبراں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
راناممتازمحمودمون خان نے کہاکہ مخیر حضرات اپنے دسترخوان میں کشادگی کیلئے ماہ رمضان میں فراخدلی کامظاہرہ کریں زیادہ ثواب کی ہوس رکھنا جائز ہے لہذا ماہ رمضان میں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے عطیات کی مقدار بھی بڑھانی چاہئے کیونکہ محروم طبقات کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرنااﷲ تعالیٰ کو بہت پسند ہے ۔