سکول آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کیلئے درخواستیں جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

سکول آؤٹ سورسنگ کے  تیسرے مرحلے کیلئے درخواستیں  جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ اب امیدوار 7 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے عمل کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔حکام کے مطابق پہلے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی تھی، تاہم اب امیدوار 7 اپریل تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں