نجی املاک کی خوبصورتی کے لئے خزانے سے اخراجات بند

نجی املاک کی خوبصورتی کے لئے خزانے سے اخراجات بند

مارکیٹس کیلئے فساڈ کا یکساں ڈیزائن تیار کیا جائے :ایل ڈی اے کی ہدایت

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور میں ریجنریشن اور سسٹینیبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت مارکیٹس کی فساڈ اپگریڈیشن کا منصوبہ نئی بحث کا مرکز بن گیا۔پنجاب حکومت نے نجی املاک کی خوبصورتی پر سرکاری خزانے سے اخراجات پر اعتراض اٹھا دیا۔ایل ڈی اے کو دکانوں کے فساڈ پر سرکاری فنڈز خرچ کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔شہر کی تجارتی شاہراہوں اور مارکیٹس کی فساڈ اپگریڈیشن کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ابتدا میں سرکاری خزانے سے فنڈز استعمال کیے اور مختلف مقامات پر عمارتوں کے بیرونی حصوں کی تزئین و آرائش کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت اب تک پچاس کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے ۔ جوہر ٹاؤن کی جی ون مارکیٹ، اچھرہ بازار اور ریلوے سٹیشن ریماڈلنگ منصوبے میں عمارتوں کے فساڈ کو یکساں اور جدید انداز میں تبدیل کرنے کیلئے سرکاری فنڈز استعمال کیے گئے ۔ نئی پالیسی کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ مارکیٹس کے لیے فساڈ کا ایک یکساں ڈیزائن تیار کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں