پارکنگ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

پارکنگ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

ناصرباغ کے انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازے کو ستمبرتک مکمل کیاجائے :حکام

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں پارکنگ کے بڑھتے مسائل پر قابو پانے کے لیے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کر دی گئی ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز نے لاہور میں جاری پارکنگ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ان ہدایات کے تحت ٹیپا کو شہر کے دو بڑے انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔نیلا گنبد میں زیر تعمیر انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ جون 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔ یہ منصوبہ شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں پارکنگ کے شدید دباؤ کو کم کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔اسی طرح ناصر باغ میں تعمیر ہونے والے انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازے کو ستمبر 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ منصوبہ مال روڈ، پنجاب یونیورسٹی اور اطراف کے علاقوں میں پارکنگ کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں