متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا، کراچی اور ۔۔۔
کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں ،کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ اور جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی ،ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔