میوہسپتال :دوران ڈیوٹی ملازم کا دل کادورہ پڑنے سے انتقال

میوہسپتال :دوران ڈیوٹی ملازم  کا دل کادورہ پڑنے سے انتقال

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) میو ہسپتال لاہور میں دورانِ ڈیوٹی ایک ملازم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ ۔۔۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم ایس آفس میں چائے بنانے والے ملازم جمشید کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال کے سی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں نے جمشید کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی اور سانس بحال کرنے کے لیے انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا ، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں