پی ایچ اے :مفت پودوں کی ہوم ڈلیوری سروس شروع

پی ایچ اے :مفت پودوں کی ہوم ڈلیوری سروس شروع

پہلے روز فری پلانٹس کے لیے شہریوں کی272کالز موصول

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہریوں کے گھروں تک پودے پہنچانے کی مہم،پی ایچ اے لاہور کی جانب سے مفت پودوں کی ہوم ڈلیوری سروس باقاعدہ شروع کر دی گئی،شہری ہیلپ لائن 1399 پر کال کر کے مفت پودے گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں،شہر کو سرسبز بنانے کے لیے گرین لاہور ویژن کے تحت شجرکاری مہم کو عوام تک پہنچا دیا گیا،پہلے ہی روز شہریوں کا بھرپور ردعمل، فری پلانٹس کے لیے 272 کالز موصول ہوئیں،پی ایچ اے کی ٹیمیں متحرک، پہلے دن 150 گھروں میں جا کر پودے لگا دیے گئے ،باقی 122 درخواستوں پر پودوں کی ہوم ڈلیوری کو پہلی ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا،شہر کے مختلف علاقوں میں ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز شجرکاری ٹیموں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں،شہریوں کو ماحول دوست مہم میں شامل کرنے کے لیے مفت پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، شہری صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہیلپ لائن 1399 پر کال کر کے پودے منگوا سکتے ہیں، ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد لاہور کو مزید سرسبز اور ماحولیاتی طور پر بہتر بنانا ہے ، گرین لاہور ویژن کے تحت شہریوں کو شجرکاری مہم کا عملی حصہ بنانے کی حکمت عملی کامیاب ہونے لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں