لائف ٹائم پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا منصوبہ پیش

 لائف ٹائم پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا منصوبہ پیش

آئندہ خرید و فروخت یا ٹرانسفر کے لیے الگ این او سی کی شرط ختم ہوگی

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے نے ریکارڈ سفٹنگ کے بعد لائف ٹائم پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے ۔حکام اسے نظام کو آسان بنانے کا اقدام قرار دے رہے ہیں جبکہ ماہرین فراڈ اور ریونیو نقصان کے خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔ہزاروں متنازع فائلوں کے باوجود مستقل کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی تجویز اس منصوبے کو تنقید کے دائرے میں لے آئی ہے ۔دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے نے اپنے ورکنگ پیپر میں پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے جاری این او سی نظام ختم کر کے پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تجویز دی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ریکارڈ سفٹنگ میں کلیئر قرار دی گئی پراپرٹیز کو لائف ٹائم سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور آئندہ خرید و فروخت یا ٹرانسفر کے لیے الگ این او سی کی شرط ختم ہو جائے گی۔تاہم دو ہزار آٹھ سو سینتالیس فائلیں نوٹ کلیئر جبکہ چودہ ہزار چھ سو سینتالیس پلاٹس ایل ڈی اے ملکیت یا پلاٹ بینک میں شامل قرار دیے گئے ۔ مزید تیرہ ہزار ستاسی کیسز میوٹیشن اور اعتراضات جبکہ گیارہ ہزار ایک سو چالیس فائلیں الاٹمنٹ اور لٹیگیشن تنازعات میں الجھی ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں