برکی گاؤں میں 14 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو عزیز بھٹی ٹائون ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،برکی گاؤں میں 14 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ،ایکسین عزیز بھٹی ٹاؤن اشفاق احمد اور ایس ڈی او برکی تہذیب الحسنین عباسی نے رینجرز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔
اس کارروائی کے دوران برکی گاؤں سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے ،مختلف علاقوں میں 14 سے زائد افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر غیر قانونی ذرائع سے بجلی استعمال کر رہے تھے ۔ موقع پر ہی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کنکشنز منقطع کر دیے گئے ۔