پنجاب ریونیو اتھارٹی کا عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

مہم کے دوران طلبہ کو پی آر اے ایمبیسیڈر بنایا جائے گا:چیئرمین معظم اقبال

لاہور(خبر نگار)ٹیکس ادائیگی میں خوردبرد کی روک تھام اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس حوالے سے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ اپریل سے تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ مہم کے دوران طلبہ کو پی آر اے ایمبیسیڈر بنایا جائے گا تاکہ وہ ٹیکس ادائیگی کی اہمیت سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے میں کردار ادا کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہری ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، جم اور ایستھیٹک کلینکس سے حاصل ہونے والی رسیدوں کی تصدیق اب موبائل ایپلی کیشن اور واٹس ایپ نمبر کے ذریعے بھی کر سکیں گے ۔ اس اقدام کا مقصد جعلی رسیدوں کے رجحان کی روک تھام اور شفافیت کو فروغ دینا ہے ۔ابتدائی مرحلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن اور پنجاب ریونیو اتھارٹی مشترکہ طور پر آگاہی مہم کا آغاز کریں گے ۔ ترجمان نے بتایا کہ جعلی رسید دینے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران وصول ہونے والے ٹیکس کا 20 فیصد تک حصہ شکایت کنندہ کو انعام کے طور پر دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں