سی بی ڈی :ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم
سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے 5 سالہ آسان اقساط کا پلان متعارف کرایا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب نے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع فراہم کر دیا۔سی بی ڈی \\\'باب ڈسٹرکٹ\\\' میں 40 کنال رقبے پر محیط ہسپتال کا پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔اس منصوبے کا مقصد ایک ایسا طبی ادارہ قائم کرنا ہے جو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے لیس ہو۔یہ نیلامی سیلڈ بڈز کے ذریعے ہوگی تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پلاٹ کا 40 کنال رقبہ، جس کا ایف اے آر 1:2 رکھا گیا ہے ۔سی بی ڈی پنجاب نے پلاٹ کی مختص کردہ قیمت 15 کروڑ روپے فی کنال مقرر کی گئی ہے ۔سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے 5 سالہ آسان اقساط کا پلان متعارف کرایا گیا۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ سی بی ڈی پنجاب میں جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ تمام ضروری سہولیات موجود ہونگی۔ سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ میں ہسپتال کا یہ پلاٹ سرمایہ کاروں کے لیے ایک منفرد موقع ہے۔سرمایہ کار لاہور کے سٹریٹجک مرکز میں ایک مثالی طبی ادارہ قائم کریں۔