ٹریڈ رولز میں ترمیم پرتحفظات دور ہونے چاہئیں ’انجمن تاجران

ٹریڈ رولز میں ترمیم پرتحفظات دور ہونے چاہئیں ’انجمن تاجران

معیشت میں حصہ ڈالنے والے شعبوں سے مشاورت کو یقینی بنایاجائے ’ صدر اشرف بھٹی

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم پر تحفظات دور ہونے چاہئیں،چھوٹے تاجروں کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے ،معیشت میں حصہ ڈالنے والے شعبوں سے مشاورت کو یقینی بنایاجائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنی آواز اٹھانے کیلئے چیمبرز آف کامرس کاروباری برادری کیلئے مؤثر پلیٹ فارم ہیں اس حوالے سے جو بھی قانون سازی کی جائے ، اس پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، ضلعی چیمبرز کامقامی معیشتوں کی تشکیل اور ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے ، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013میں ترمیم پر کاروباری برادری کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دور ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم اور قانونی سازی کی وجہ سے جو ابہام پیدا ہوا ہے اسے دور کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں