کانسٹیبل فرض کی راہ میں شہید آئی جی کا اہلخانہ کی کفالت کا اعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہیدہو گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے۔۔۔
بتایا کہ لیہ پولیس کا کانسٹیبل اسد نصیر ہیرا اڈہ کے مقام پر ڈیوٹی کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔آئی جیعبدالکریم نے شہید کانسٹیبل کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او لیہ کو واقعہ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے کہا شہید کے اہلخانہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انکی مکمل کفالت کی جائیگی ۔