مختلف اسامیوں پرتحریری نتائج اور کامیاب امیدواروں کا اعلان

مختلف اسامیوں پرتحریری نتائج اور  کامیاب امیدواروں کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سب انسپکٹر پنجاب پولیس، محکمہ ریونیو ڈی سی آفس گجرات، راولپنڈی اور۔۔

 پنجاب ریونیو اتھارٹی کی مختلف اسامیوں کے تحریری نتائج اور کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا ۔ ڈی سی آفس گجرات میں سٹینوگرافر کی 3 اسامیوں پر ایک امیدوار، ڈی سی آفس راولپنڈی میں سٹینوگرافر کی 18 اسامیوں پر 8 ، پی آراے محکمہ خزانہ میں کمپیوٹر آپریٹر /سسٹم آپریٹر کی 42 اسامیوں پر 187 ،سب انسپکٹر بہاولپور ریجن کی اسامیوں کیلئے 23 ، فیصل آباد ریجن کی اسامیوں پر30اورلاہور ریجن کی اسامیوں پر 29امیدوار کامیاب قرار پائے۔ جنہیں کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائینگے ،ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی مطلع کیا جائیگا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں