یکم رمضان سے اب تک 110گداگرپکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) یکم رمضان المبارک سے اب تک گداگری ایکٹ کے تحت 110 گداگروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
انسدادِ گداگری مہم کے تحت شہر بھر میں کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو گداگروں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے ۔