ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت چیکنگ کا عمل شروع
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری آر ٹی اے کی مشترکہ ٹیموں نے بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ اور بادامی باغ بس ٹرمینلز پر کرایوں کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں زائد کرایہ وصول کرنے والی متعدد گاڑیوں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ بیشتر مسافروں نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ زائد کرایہ وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔