فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب

فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت  پر ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب

لاہور (عدالتی رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے فراڈ کیس کے ملزم انوار احمد کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

 عدالت نے چالان تاخیر سے پیش کرنے پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے اپنی ناکامیوں کا الزام عدالتوں پر نہ ڈالیں، اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیا کریں،سیشن ججوں کے ساتھ پولیس چالان کے معاملے پر تعاون نہیں کرتی، کیا اب ڈی ایس پی سیشن جج کے ساتھ بھی بیٹھے گا؟پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پر عدالتی آرڈر کو ٹیمپر کرنے کا بھی الزام ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں