وقف بورڈ :آپریشنل ڈیوٹی کے علاوہ گاڑیاں فوری گراؤنڈ

وقف بورڈ :آپریشنل ڈیوٹی کے علاوہ گاڑیاں فوری گراؤنڈ

چھٹیوں کے دوران سرکاری گاڑی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

لاہور( خبر نگار )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کا محکمہ میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی، شفافیت کے فروغ اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کے لیے بڑا اقدام، سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق نئے ایس او پیزجاری۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں آپریشنل ڈیوٹی کے علاوہ استعمال ہونے والی سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیر استعمال گاڑیاں فوری طور پر ای ٹی پی بی ہیڈکوارٹر زکے پارکنگ ایریا میں جمع کرائیں اور ان کے فلیٹ کارڈز بلا تاخیر ٹرانسپورٹ برانچ کے حوالے کریں۔مختلف افسران کے زیر استعمال14 گاڑیوں تاحکم ثانی واپس لی گئی ہیں ۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کی طرف سے جاری ایس او پیز کے تحت چھٹیوں کے دوران سرکاری گاڑی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔سرکاری گاڑیاں صرف متعلقہ شہر کی حدود میں استعمال کی جا سکیں گی، جبکہ شہر سے باہر نجی استعمال کی صورت میں چیئرمین سے پیشگی اجازت لینا لازم ہوگا اور 7.5 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ادائیگی بھی کرنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں