48 گھنٹوں کیلئے فجیرہ جانے والی پروازیں عارضی معطل

 48 گھنٹوں کیلئے فجیرہ جانے والی پروازیں عارضی معطل

فیصلہ خلیجی ممالک میں موجودہ سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر )قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنی پروازوں سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے فجیرہ جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں موجودہ سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے شہر العین کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بدستور جاری رہیں گی، جبکہ فی الحال صرف العین کیلئے فلائٹ آپریشن برقرار رکھا جائے گا۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد دیگر پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول سے متعلق بروقت معلومات حاصل کرتے رہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں