چیئر پرسن پیمرا کے تقرر کیخلاف وفاقی حکومت سے جواب طلب
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیئر پرسن پیمرا عنبرین جان کے تقرر کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔۔۔
جسٹس خالد اسحاق نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔وکیل کے مطابق عنبرین جان کا تقرر اُنکی سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد کیا گیا۔تقرری کے وقت شفافیت اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا ،عنیرین جان کو عہدے سے ہٹایا جائے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکومت کو نوٹس جاری کرکے سماعت ملتوی کردی۔