لاہور چیمبر میں خواتین کے عالمی دن بارے تقریب
لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی سمیت ملکی و غیر ملکی سفارتی و کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور چیمبر دوسری مرتبہ خواتین کے عالمی دن کی تقریب منعقد کر رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارہ خواتین کی معاشی خودمختاری اور ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے ۔