شوہر نے بھائی کیساتھ ملکر بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا

شوہر نے بھائی کیساتھ ملکر  بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ گھلا وٹواں میں شوہر نے بھائی کیساتھ ملکر روٹھ کر چلے جانے والی بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

 حمیداں بی بی شوہرکیساتھ جھگڑا ہونے کے بعد 10روز سے گھر نہیں آئی تھی ،گزشتہ روز خاتون کے شوہر اور دیور نے اسے اڈا فیروزوٹواں پر دیکھ کر وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔کھی پولیس نے لاش کو قبضہ میں کرفرار دونوں ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں