سانگلاہل:پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھر چھاپے ،بلال اعوان گرفتار

سانگلاہل:پی ٹی آئی عہدیداروں  کے گھر چھاپے ،بلال اعوان گرفتار

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پولیس نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ننکانہ کے جنرل سیکرٹری مشرف عباس بھٹی ،تحریک انصاف تحصیل کے جنرل سیکرٹری محمد بابر علوی، نائب صدر بلال حسین اعوان۔۔۔

 شہباز چرکا ،حاجی ارشد نذیر سمیت متعدد کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ،پولیس بلال حسین اعوان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ دیگر کارکن پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے خفیہ مقامات پر منتقل ہو گئے ، جس کی وجہ سے وہ گرفتاری سے بچ گئے ۔پی پی 132 کے ٹکٹ ہولڈرز احسن رضا واہگہ نے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں