ذوالفقار بھٹو بہادر اور عالمی سطح کے عظیم لیڈر تھے :مقررین
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مریدکے کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے حوالے سے سابق ایم پی اے حاجی مشتاق احمد گجر اورپیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈرپی پی 137 چودھری دانش الیاس گجر کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ذوالفقار علی بھٹو ایک بہادر اور عالمی سطح کے عظیم لیڈر تھے ۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی شیخوپورہ کے صدر آصف خاں، لاہور ڈویژن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ریاض قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری میاں عمران صابر ڈوگر، میاں ارمغان خالد انفارمیشن سیکرٹری، افتخار سید ایڈووکیٹ، اظہرورک، صابر حسین بھلہ سابق ٹکٹ ہولڈر برائے ایم این اے ، ریاض علی قریشی سینئر رہنما و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری لاہور ڈویژن، سید اشرف علی شاہ، عظمت بیدی، ملک محمد الطاف، غلام غوٹ بٹر،ثقلین شاہ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد اور شہریوں نے شرکت کی۔