خاتون پرتشددکی ویڈیو وائرل
قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن میں اوباش افراد کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد، گالم گلوچ اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل۔۔۔
متاثرہ خاتون رمیہ کنول نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں اندراجِ مقدمہ کیلئے درخواست دیدی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک اوباش شخص نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے سرعام روک کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔