ڈپٹی کمشنرکا قصور کا دورہ، بیوٹیفکیشن ، فوڈ دکورٹس پر کام کا جائزہ

ڈپٹی کمشنرکا قصور کا دورہ، بیوٹیفکیشن ، فوڈ دکورٹس پر کام کا جائزہ

ترقیاتی کاموں میں مٹیریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:محمد آصف

قصور(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کا شہر کا دورہ، بیوٹیفکیشن منصوبوں اور فوڈ کورٹس پر کام کا تفصیلی جائزہ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور غلام فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ، اے آر ای ، ای سی ایس پی خدا بخش، انسپکٹر محمدارسلان، سب انجینئر علی ودیگر متعلقہ افسر اُن کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے فوڈ کارٹ پارک بلدیہ چوک سمیت مختلف مقامات پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا ،بالخصوص فوڈ کارٹ پارک بلدیہ چوک کا معائنہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو پرکھا۔ محمد آصف رضا نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں مٹیریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں